Friday , July 28 2017
Home / ہندوستان / ملک میں گذشتہ سال 300 سے زائد دھماکے

ملک میں گذشتہ سال 300 سے زائد دھماکے

نئی دہلی 11 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) ملک میں گذشتہ سال 400 سے زائد دھماکے ہوئے ہیں اور ان میں 118 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ حکومت نے آْ یہ بات بتائی ۔ نیشنل سکیوریٹی گارڈز کے نیشنل بم ڈاٹا سنٹر سے حاصل کردہ اعداد و شمار کے بموجب سال 2016 کے دوران ہندوستان میں 337 عصری دھماکو مادو سے اور 69 اسلحہ کے دھماکے ہوئے ہیں۔ مرکزی وزیر گنگا رام آہیر نے لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ بات بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ ان دھماکوں میں جملہ 118 افراد ہلاک اور 479 زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اعداد و شمار میں بڑے اور چھوٹے تمام دھماکے شامل ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT