Tuesday , October 17 2017
Home / ہندوستان / ملک میں33 لاکھ مقدمات کی آئندہ سماعت کی تاریخ طئے نہیں

ملک میں33 لاکھ مقدمات کی آئندہ سماعت کی تاریخ طئے نہیں

نئی دہلی 18 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) ملک میں تقریبا تین کروڑ مقدمات زیر التوا ہیں جن میں 33 لاکھ مقدمات ایسے ہیں جن کی آئندہ سماعت کی تاریخ ہی طئے نہیں ہے ۔ نیشنل جوڈیشیل ڈاٹا گرڈ کی جانبس ے جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ 33,55,575 مقدمات ایسے ہیں جن کی سماعت کے تعلق سے کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا ہے ۔ ان مقدمات کی سماعت کی آئندہ تاریخ طئے نہیں کی جاسکی ہے ۔ یہ جملہ تین کروڑ مقدمات کا 14.98 فیصد حصہ ہے جو ہندوستان کی عدالتوں میں زیر تصفیہ ہیں۔ یہ مقدمات سپریم کورٹ سے نچلی عدالتوں تک زیر التوا ہیں۔ جون 24 کو جن مقدمات کی آئندہ سماعت کی تاریخ طئے نہیں ہوئی ہے ان کی تعداد 31,45,059 تھی ۔ یہ جملہ مقدمات کا 14.25 فیصد حصہ تھے ۔ اب اس میں اضافہ ہوگیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT