Wednesday , May 24 2017
Home / Top Stories / ملک پہلے ہی نقدرقم سے پاک ہوگیا‘ وزیراعظم کے ’’ نقد رقم سے پاک خواب‘‘پر کپل سبل کا طنز

ملک پہلے ہی نقدرقم سے پاک ہوگیا‘ وزیراعظم کے ’’ نقد رقم سے پاک خواب‘‘پر کپل سبل کا طنز

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے نقد رقم سے پاک سما ج کی تائید کے دوسرے دن سینئر کانگریس لیڈر کپل سبل نے آج انہیں شدیدتنقید کا نشانہ بنایا اور کہاکہ ملک کرنسی بند کرنے کی وجہہ سے پہلے ہی نقدرقم سے پاک ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہندوستان کو نقدرقم سے پاک کرنے کاخواب اس وقت پورا ہوسکتا ہے جب ادارہ جاتی ضابطہ بھی موثر ہو اور اس نظام کی مدد کے لئے خاطر خواہ نتظامات کئے جائیں۔

کسی طرح کے انتظامات کے بغیر اس خواب کو کس طرح پورا کیاجاسکتا ہے۔؟۔ کپل سبل نے کہاکہ اس ملک میں70کروڑ سے زائد لوگ ماہانہ دس ہزار روپئے تک کماتے ہیں۔ وہ بینکوں میں اپنی رقم جمع نہیں کراتے ‘ اب انہیں کیاکرنا ہوگا؟ اے ٹی ایم ‘ بیک یا اسکی شاخین نہیں ہیں اور عوام کو 20کیلو میٹرپیدل چلنا پڑرہا ہے۔

انہوں نے موبائیل بینکنگ کی وزیراعظم کی تجویز پر بھی حیرت کا اظہار کیا او ر کہاکہ ناخواندہ لوگوں کے لئے یہ کس طرح سہولت بخش ہوسکتا ہے؟۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT