Wednesday , September 20 2017
Home / جرائم و حادثات / ملک پیٹ اور عابڈس پولیس حدود میں دو افراد کی خودکشی

ملک پیٹ اور عابڈس پولیس حدود میں دو افراد کی خودکشی

حیدرآباد /21 جون ( سیاست نیوز ) ملک پیٹ اور عابڈس پولیس حدود میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو افراد نے خودکشی کرلی ۔ جن کی بیویاں جھگڑے کے بعد اپنے مائیکے چلی گئی تھیں ۔ ملک پیٹ پولیس کے مطابق 23 سالہ محمد عمران جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ افضل نگر ملک پیٹ میں رہتا تھا ۔ اس شخص کا بیوی سے جھگڑا ہوا تھا اور اس کی بیوی اپنے مائیکے چلی گئی تھی ۔ اس بات سے دلبرداشتہ عمران نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ عابڈس پولیس کے مطابق 42 سالہ ہریش جو پیشہ سے ایک خانگی ہاسپٹل میں وارڈ بوائے کا کام کرتا تھا ۔ نیتاجی نگر عابڈس علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ 6 ماہ قبل اس کی بیوی جھگڑے کے بعد بچوں کو لیکر مائیکے چلی گئی تھی ۔ اس بات سے دلبرداشتہ ہریش نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔

مالی پریشانیوں پر ایک شخص کی خودکشی
حیدرآباد /21 جون ( سیاست نیوز ) مالی پریشانیوں سے تنگ آکر ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ مائیلاردیوپلی پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 30 سالہ سادایا جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ مائیلاردیوپلی علاقہ میں رہتا تھا ۔ گذشتہ چند روز سے یہ شخص شدید مالی پریشانیوں سے ذہنی اذیت کا شکار ہوگیا تھا ۔ پولیس نے یہ بات بتائی جس نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔

TOPPOPULARRECENT