Saturday , August 19 2017
Home / جرائم و حادثات / ملک پیٹ اور منگل ہاٹ میں دو خواتین کی خودکشی

ملک پیٹ اور منگل ہاٹ میں دو خواتین کی خودکشی

حیدرآباد  /17 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) شہر کے علاقوں ملک پیٹ اور منگل ہاٹ حدود میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو خواتین نے خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ دونوں خواتین کا معمولی بات پر ان کے شوہروں سے جھگڑا ہوا تھا ۔ ملک پیٹ پولیس کے مطابق 28 سالہ بھاگیہ اماں جو سائی پوری کالونی ملک پیٹ علاقہ کے ساکنک گوردھن کی بیوی تھی۔ اس خاتون کا شوہر سے 14 ڈسمبر کے دن مکان کے کرایہ کی رقم کے مسئلہ پر جھگڑا ہوا تھا ۔ کرایہ رقم کی ادائیگی کے مسئلہ پر بحث و تکرار کے بعد جھگڑے سے بھاگیہ اماں دلبرداشتہ ہوگئی جس نے 14 ڈسمبر کے دن انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودسوزی کرلی جو علاج کے دوران آج فوت ہوگیا ۔ منگل ہاٹ پولیس کے مطابق 24 سالہ کویتا جو عزیز باغ منگل ہاٹ علاقہ کے ساکن وینکٹیش کی بیوی تھی ۔ 16 ڈسمبر کے دن شوہر سے جھگڑے کے بعد اس خاتون نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔

TOPPOPULARRECENT