Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / ملک پیٹ میں اتوار کو عازمین حج کا پہلا تربیتی اجتماع

ملک پیٹ میں اتوار کو عازمین حج کا پہلا تربیتی اجتماع

حیدرآباد ۔ 12 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے زیر اہتمام منتخب عازمین حج کا پہلا تربیتی اجتماع اتوار 15 مئی کو صبح 11 تا 4 بجے شام ہائی ٹیک گارڈن فنکشن ہال اولڈ ملک پیٹ نزد پانی کی ٹانکی ، عقب ریس کورس گراونڈ منعقد ہوگا ۔ جناب محمد محمود علی ڈپٹی چیف منسٹر حکومت تلنگانہ اس کیمپ کا افتتاح کریں گے ۔ اسپیشل آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور صدارت کریں گے ۔ عوامی نمائندے اور اعلیٰ عہدیدار شرکت کریں گے ۔ اس کیمپ میں ممتاز علمائے کرام اور ماہرین فضائل و مناسک حج و عمرہ ، اور سفر حج سے متعلق ضروری امور بیان کریں گے ۔ احرام باندھنے کا طریقہ سمجھایا جائے گا اور اس کی شرائط بیان کی جائیں گی ۔ عازمین حج سے بپابندی وقت شرکت کی خواہش کی گئی ہے ۔ وہ اپنے ساتھ نوٹ بک اور پین ضرور لائیں تاکہ اہم باتیں نوٹ کی جاسکیں ۔ سفر حج سے متعلق اہم امور کو اسکرین پر ڈسپلے کیا جائے گا ۔۔
بیوریجس کارپوریشن لمٹیڈ حکومت تلنگانہ 79 جائیدادوں پر تقررات کا اعلان
حیدرآباد ۔ 12 ۔ مئی : ( این ایس ایس ) : حکومت تلنگانہ نے بیوریجس کارپوریشن لمٹیڈ (ٹی ایس بی سی ایل ) میں 79 عدد جائیدادوں پر راست تقررات کا اعلان کیا ہے ۔ یہ کارپوریشن محکمہ ریونیو کے تحت اکسائز اینڈ پروہبیشن کا ایک ونگ ہے ۔ حکومت نے اس ضمن میں جی او نمبر 57 کو جاری کردیا ہے ۔ 79 جائیدادیں مختلف درجوں کی رہیں گی ۔ اس سلسلہ میں حکومت نے تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن ( ٹی ایس پی ایس سی ) کو تقررات کی تیاری کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ ان جائیدادوں میں 13 عدد اسسٹنٹ اکاونٹس آفیسرس ( گریڈ II ) ، 56 جائیدادیں اسسٹنٹ اسٹورس آفیسرس گریڈ II کے علاوہ 9 عدد ڈاٹا پروسیسنگ اسسٹنٹس گریڈ II اور ایک جائیداد اسٹینو گرافی کی رہیں گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT