Friday , August 18 2017
Home / جرائم و حادثات / ملک پیٹ میں پولیس کی گھر گھر تلاشی مہم

ملک پیٹ میں پولیس کی گھر گھر تلاشی مہم

حیدرآباد ۔ /28 اکٹوبر (سیاست نیوز)  ایسٹ زون پولیس نے ملک پیٹ کے علاقے تیگل گوڑہ اور افضل نگر میں آج شام گھر گھر تلاشی مہم کا انعقاد کیا جس میں مشتبہ افراد کو حراست میں لیتے ہوئے کئی گاڑیوں کو ضبط کرلیا گیا ۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس  ایسٹ زون ڈاکٹر اے رویندر کی قیادت میں پولیس نے آج افضل نگر اور تیگل گوڑہ میں شام 6 بجے اچانک تلاشی مہم آپریشن کیا ۔ جس میں 64 موٹر سائیکلیں اور 5 آٹوز کو ضبط کرلیا گیا جن کے دستاویزات موجود نہیں تھے ۔ پولیس نے 6 مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا ۔ ایسٹ زون پولیس نے ملک پیٹ کے مختلف علاقوں میں مقیم نائجیریائی باشندوں کے مکانات پر بھی اچانک تلاشی لی اور ان کے پاسپورٹس اور دیگر دستاویزات کا معائینہ کیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT