Sunday , May 28 2017
Home / شہر کی خبریں / ملک پیٹ میں کل عازمین حج کا تربیتی اجتماع

ملک پیٹ میں کل عازمین حج کا تربیتی اجتماع

ڈپٹی چیف منسٹر جناب محمود علی افتتاح کریں گے ، علمائے کرام کا خطاب ہوگا
حیدرآباد ۔ 21 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ ) : تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے زیر اہتمام منتخب عازمین حج کا پہلا تربیتی اجتماع اتوار 23 اپریل کو 10-30 بجے دن تا 4 بجے شام ہائی ٹیک گارڈن فنکشن ہال اولڈ ملک پیٹ نزد پانی کی ٹانکی ، عقب ریس کورس گراونڈ منعقد ہوگا ۔ جناب محمد محمود علی ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ کیمپ کا افتتاح کریں گے ۔ مولانا مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ نظامیہ فضائل حج و عمرہ بیان کریں گے ۔ مولانا عبدالرشید طلحہ نعمانی فضائل و آداب زیارت روضہ نبویؐ مدینہ منورہ پر روشنی ڈالیں گے ۔ سیاسی قائدین کے علاوہ جناب اے کے خاں مشیر اقلیتی بہبود تلنگانہ اور جناب سید عمر جلیل سکریٹری محکمہ اقلیتی بہبود ، جناب فصیح الدین بابا ڈپٹی مئیر ، محترمہ طیبہ آفندی رکن مرکزی حج کمیٹی اور ڈاکٹر جویریہ فاطمہ مہمانان اعزازی ہوں گے ۔ اسپیشل آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور صدارت کریں گے ۔ حافظ صابر پاشاہ کی قرات کلام پاک اور مولانا حافظ محمد انصار انور کی نعت شریف سے اجتماع کی کارروائی کا آغاز ہوگا ۔ جناب فاروق حسامی احرام کے شرائط بیان کریں گے اور احرام باندھنے کا عملی مظاہرہ کریں گے ۔ عازمین حج سے بپابندی وقت شرکت کی خواہش کی گئی ہے ۔ وہ اپنے ساتھ نوٹ بک اور پین ضرور لائیں تاکہ اہم باتیں نوٹ کی جاسکیں ۔ سفر حج سے متعلق اہم امور کی تفصیل کے ساتھ وضاحت کی جائے گی ۔ خاتون عازمین کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں ، عازمین سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ چھوٹے بچوں کو اپنے ساتھ نہ لائیں ۔ اجتماع میں خانگی ٹور آپریٹرز کے توسط سے جانے والے عازمین بھی شرکت کرسکتے ہیں ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT