Thursday , August 17 2017
Home / جرائم و حادثات / ملک پیٹ میں 35لاکھ روپئے مالیتی اشیاء کا سرقہ

ملک پیٹ میں 35لاکھ روپئے مالیتی اشیاء کا سرقہ

حیدرآباد /14 ستمبر ( سیاست نیوز ) ملک پیٹ علاقہ میں پیش آئے سرقہ کی سنگین واردات میں سارقین نے این آر آئی کے مکان کو نشانہ بناتے ہوئے 35 لاکھ مالیتی اشیاء بشمول امریکی ڈالرس کا سرقہ کرلیا ۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سید شاہنواز اور ان کے افراد خاندان مکان میں محو خواب تھے ۔ تفصیلات کے بموجب کیلیفورنیا میں مقیم این آر آئی 48 سالہ مسٹر سید شاہنوار اپنی اہلیہ شاہین سلطانہ اور دو بچوں کے ہمراہ دو ماہ کی چھٹیوں پر اپنے والدین کے مکان واقع وینکٹاگری نگر ملک پیٹپہنچے۔ کل رات شاہنواز اپنے افراد خاندان کے ہمراہ سسرالی رشتہ داروں سے ملاقات کے بعد 12.30 بجے اپنے والدین کے مکان واپس لوٹیں اور گرمی کا شدت کے سبب اپنے کمرے کے بالکونی کا دروازہ کھلا رکھا ۔ بتایا جاتا ہے کہ رات دیر گئے سارقین نے اس کھلے دروازہ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شاہنواز کے کمرے میں داخل ہوئے اور الماری میں موجود 5 ہزار امریکی ڈالر ، دو لاکھ نقد رقم اور ایک کیلو سے زائد طلائی زیروات کا سرقہ کرلیا اور وہاں سے فرار ہوگئے ۔ صبح کے اولین ساعتوں میں شاہنواز کی اہلیہ شاہین سلطانہ نے دیکھا کہ ان کے کمرے کی الماری کھلی ہوئی ہے اور قیمتی اشیاء غائب ہے ۔ این آر آئی نے فوری ملک پیٹ پولیس کو اس بات سے آگاہ کیا ۔ ملک پیٹ پولیس کی ٹیم فوری مقامی واردات پر پہونچ
گئی اور سراغ رسانی دستہ کلوز ٹیم اور ڈاگ اسکواڈ کو طلب کرتے ہوئے الماری سے بعض انگلیوں کے نشانات کے نمونے حاصل کئے ۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ایسٹزون ڈاکٹر اے رویندر اور اسسٹنٹ کمشنرآف پولیس ملک پیٹ ڈیویژن مسٹر سدھاکر نے مقامی واردات کا معائنہ کیا اور ملک پیٹ پولیس کو اس سلسلہ میں فی الفور کارروائی کرنے کی ہدایت دی ۔ پولیس کو شبہ ہے کہ مقامی افراد اس واردات میں ملوث ہوسکتے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT