Tuesday , October 17 2017
Home / شہر کی خبریں / ملک کو طاقتور بنانے سردار پٹیل نے جدوجہد کی

ملک کو طاقتور بنانے سردار پٹیل نے جدوجہد کی

تلنگانہ بی جے پی کے مذاکرہ میں روی شنکر پرساد کا اظہار خیال
حیدرآباد 5 نومبر ( سیاست نیوز ) مرکزی وزیر قانون و انصاف روی شنکر پرساد نے آج ملک کے پہلے وزیر داخلہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کی زبردست ستائش کی اور انہوں نے کہا کہ انہوں نے ہندوستان کو خوشحال ‘ متحد اور طاقتور بنانے کیلئے سخت جدوجہد کی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ سردار پٹیل کی مثال لیتے ہوئے مرکز کی بی جے پی حکومت اسی مشن پر کام کر رہی ہے تاکہ سردار پٹیل کے ایک طاقتور ہندوستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کیا جاسکے ۔ مرکزی وزیر مسٹر رو ی شنکر پرساد سردار پٹیل سے متعلق ایک مذاکرہ میں اظہار خیال کر رہے تھے ۔ اس مذاکرہ کا اہتمام قومی یکجہتی ہفتہ کے طور پر بی جے پی کی تلنگانہ یونٹ کی جانب سے کیا گیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے عوام کو چاہئے کہ وہ انڈین یونین میں 564 ریاستو ںاور جاگیروں کے انضمام کیلئے سردار پٹیل سے اظہار تشکر کریں۔ انہوں نے کہا کہ سردار پٹیل کی کوششوں کے نتیجہ ہی میں حیدرآباد ریاست کو ہندوستان میں ضم کیا جاسکا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر پٹیل ملک کے پہلے وزیر اعظم ہوتے تو آج ملک کی تاریخ مختلف ہوتی ۔

TOPPOPULARRECENT