Saturday , June 24 2017
Home / ہندوستان / ملک کو قطرسے قدرتی گیس کی سربراہی جاری

ملک کو قطرسے قدرتی گیس کی سربراہی جاری

خلیجی ممالک کے داخلی سفارتی تنازعہ سے ہندوستان بے تعلق : پیوش گوئل
بنگلور ۔ 5 جون (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر توانائی پیوش گوئل نے کہا ہیکہ قطر کے ساتھ تعلقات بہتر ہیں اور اس خلیجی ملک سے قدرتی گیس کی سربراہی بدستور جاری ہے۔ اس استفسار پر کہ قطر سے سعودی اور دیگر کلیدی حلیف ملکوں کے تعلقات منقطع کرنے کے سبب ہندوستان کو قدرتی گیس کی سربراہی متاثر ہوسکتی ہے۔ پیوش گوئل نے نفی میں جواب دیا اور کہا کہ ’’ہرگز نہیں۔ قطر کے ساتھ ہم تعلقات میں کوئی تخفیف نہیں کئے ہیں اور ہمیں بدستور گیس موصول ہورہی ہے‘‘۔ گوئیل نے کہا کہ یہ دراصل بشمول سعودی عرب اور قطر ان ممالک کا داخلی سفارتی مسئلہ ہے اور اس میں ہندوستان کا کوئی نظریہ نہیں ہے اور نہ ہی کسی کی طرفداری کررہے ہیں۔ پیوش گوئل نے کہا کہ ’’ہم ان تمام ممالک کے ساتھ بہتر خوشگوار تعلقات پر یقین رکھتے ہیں جن کے ساتھ ہندوستان کے سفارتی تعلقات ہیں۔ واضح رہیکہ چھ عرب ملکوں بحرین، مصر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات یمن اور لیبیا نے اعلان کیا ہیکہ وہ قدرتی گیس سے مالامال خلیجی ملک قطر میں اپنے سفارتی عملہ کو واپس طلب کررہے ہیں۔ قطر دنیا کا سب سے بڑا سیال گیس فروخت کرنے والا ملک ہے۔ سعودی عرب، بحرین اور امارات نے قطر پر انتہاء پسندی کی تائید کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT