Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / ملک کی آزادی کیلئے لاکھوں مسلم عوام اور علماء کرام کی جان کا نذرانہ

ملک کی آزادی کیلئے لاکھوں مسلم عوام اور علماء کرام کی جان کا نذرانہ

یوم آزادی تقریب کا بڑے پیمانے پر اہتمام کرنے مسلمانوں سے اپیل
حیدرآباد۔/14اگسٹ، ( پریس نوٹ ) مولانا مفتی محمد غیاث الدین رحمانی قاسمی صدر جمعیتہ علماء تلنگانہ و آندھرا پردیش ، مولانا محمود علی پٹیل قاسمی جنرل سکریٹری، مولانا فصیح الدین ندوی خازن اور مفتی محمود زبیر قاسمی سکریٹری جمعیتہ علماء تلنگانہ و آندھرا پردیش نے اپنے مشترکہ صحافتی بیان میں کہا کہ اس ملک کی آزادی لاکھوں عوام اور علماء کرام کی قربانیوں کا نتیجہ ہے۔ اس ملک کی جنگ آزادی میں تقریباً ایک صدی ایسی گزری ہے کہ صرف مسلم قوم ہی قابض قوتوں کے خلاف صف آرا رہی تھی۔15اگسٹ کو ملک بھر میں یوم آزادی تقاریب کا اہتمام ہوتا ہے اس موقع پر ضرورت اس بات کی ہے کہ بڑی تعداد میں مسلمان اپنے اپنے محلوں ، گلیوں اور چوراہوں پر تقریب یوم آزادی کا اہتمام کریں۔ اس موقع پر جنگ آزادی میں مسلم عوام اور علماء کے کردار پر روشنی ڈالی جائے اور اس کے ذریعہ سے ملک میں بڑھنے والی فرقہ پرستی کا خاتمہ کی کوشش کی جائے۔ ان حضرات نے مسلمانوں سے خواہش کی کہ وہ ان فرقہ پرستوں کو جو مسلمانوں کی حب الوطنی پر تبصرے کرتے ہیں بڑے پیمانہ پر یوم آزادی تقریب کے اہتمام کے ذریعہ جواب دیں۔

TOPPOPULARRECENT