Monday , September 25 2017
Home / شہر کی خبریں / ملک کی ترقی کیلئے اسکل ڈیولپمنٹ کی شدیدضرورت:نائب صدر جمہوریہ

ملک کی ترقی کیلئے اسکل ڈیولپمنٹ کی شدیدضرورت:نائب صدر جمہوریہ

حیدرآباد16ستمبر(یواین آئی)نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی ترقی کیلئے اسکل ڈیولپمنٹ کی شدیدضرورت ہے ۔انہوں نے شہرحیدرآباد کے اڈوانسڈ ٹریننگ سنٹر میں ریجنل ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے لئے سنگ بنیاد رکھتے ہوئے کہا کہ انٹرپرینرشپ کیلئے ہندوستانیوں میں موروثی ٹیلنٹ اور صلاحیت موجود ہے ۔مہارت کو بہتر بنانے اور اس کی جدید کاری کے لئے عصری تربیت کی ضرورت ہے ۔ہندوستان کی 65فیصد آبادی 35برس سے کم عمر کی ہے ۔آبادی کے اس حصہ سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے تاکہ ہماری معاشی ترقی ہوسکے ، ساتھ ہی عالمی سطح پر درکار افرادی قوت کی تکمیل کی جاسکے ۔24کلیدی شعبوں میں سال 2022 تک 109.73ماہر افرادی قوت کی ضرورت ہوگی۔اندازہ کے مطابق برطانیہ کے 68،جرمنی کے 75،جاپان کے 80اور جنوبی کوریا کے 96فیصد کے برخلاف ہندوستان کی رسمی مہارت کی تربیت صرف 4.7 ہی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ووکیشنل کی تربیت کی فراہمی کے ذریعہ ماہر افراد ی قوت پر قابوپایاجاسکتا ہے ۔اسکل ڈیولپمنٹ کے لئے علحدہ وزارت کے قیام پر مرکز کی ستائش کرتے ہوئے انہوں نے تمام بشمول حکومت اور نجی اداروں پرزور دیا کہ وہ اسکل ڈیولپمنٹ کے مقاصد کو حاصل کریں۔مرکزی وزیر اسکل ڈیولپمنٹ دھرمیندر پردھان نے کہاکہ اسکل ڈیولپمنٹ کی خواتین کو تربیت 11مرکزی حکومت کے اداروں اور 1408ریاستی خواتین کے آئی آئی ٹیز میں دی جارہی ہے ۔علاوہ ازیں جنرل آئی ٹی آئیز میں 30فیصد نشستیں بیشتر ریاستوں میں خواتین کے لئے مختص کی گئی ہیں۔آروی ٹی آئی حیدرآباد کے علاوہ چھ نئے آر وی ٹی آئیز پنجاب، ہماچل پردیش ،تروپورواور تمل ناڈو میں جلد قائم کئے جائیں گے ۔یہ ،روزگار کی بہتری کے لئے خواتین کو تربیت فراہم کرنے اعلی اداروں سے معاہدہ کی سمت ایک اہم قدم ہے ۔

 

TOPPOPULARRECENT