Thursday , August 24 2017
Home / دنیا / ملک کی توہین کرنے والوں پر بیرونی سفر کا امتناع

ملک کی توہین کرنے والوں پر بیرونی سفر کا امتناع

کوالالمپور۔ 18 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایسے ملائیشیائی شہری جو خود اپنی ہی حکومت کی توہین کرتے ہیں، انہیں بطور سزا تین سال تک بیرونی سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی جس کے بارے میں حکام کا کہنا ہے کہ ملک کی سلامتی اور اس کی ساکھ کو بچانا اصل مقصد ہے۔ حکام نے ایک ایسے قانون کا اطلاق شروع کردیا ہے جو ایسے ملائشائی شہریوں پر لاگو ہوگا جو خود ہی مادر وطن اور حکومت کی توہین کرتے ہیں۔ حکام کو حق حاصل ہوگا کہ وہ ان کے بیرونی سفر پر امتناع عائد کردیں۔ امیگریشن ڈپارٹمنٹ ڈائریکٹر جنرل ثاقب قسمی اسٹار نیوز پیپر کو ایک ای۔ میل روانہ کرتے ہوئے اس قانون پر عمل آوری کی توثیق کی اور کہا کہ ملائشیا کا پاسپورٹ بردار ہونا ایک اعزاز کی بات ہے ناکہ حق لہٰذا یہ حکومت کا اختیار تمیزی ہے کہ وہ چاہے تو پاسپورٹ جاری کرے، جاری کرنے میں تاخیر کرے یا اسے منسوخ کردے۔

TOPPOPULARRECENT