Thursday , August 17 2017
Home / ہندوستان / ملک کی سرحدوں پر چوکسی اختیار کرنے مسلح افواج کو ہدایت

ملک کی سرحدوں پر چوکسی اختیار کرنے مسلح افواج کو ہدایت

ہندوستان کو روایتی اور غیر روایتی جنگوں کا خطرہ برقرار، فوجی سربراہ بپن راوت کا بیان
نئی دہلی۔/23مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) فوجی سربراہ جنرل بپن راوت نے آج کہا کہ مسلح افواج کو ملک کی سرحدوں پر روایتی جنگ کی صورتال سے نمٹنے کیلئے ہمیشہ چوکس و تیار رہنا چاہیئے۔ فوج کے لئے عصری ٹکنالوجی سے آراستہ  کرنے کی کوشش جاری ہے اور یہ ٹکنالوجی نہایت تیزی سے دستیاب رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ اور مناسب توجہ سرحدوں پر دی جارہی ہے اس کے لئے آزمائشی مشقیں کی جارہی ہیں، کسی ملک کا نام لیئے بغیر راوت نے کہاکہ ہندوستان کو ہمیشہ ہی سے روایتی اور غیر روایتی جنگوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ مسلح افواج کو ایسے کسی چیلنج سے نمٹنے کیلئے ہردم تیار رہنا ہوگا۔ مسلح افواج کو روایتی جنگی تیاریوں کی حالت میں رہنا ہوگا۔ ہماری سرحدوں پر مورچہ بندی کرتے ہوئے مسلح افواج کو چوکسی برقرار رکھنی ہوگی۔ فوجی سربراہ جہاں فوجی مواصلات پر دو روزہ کانفرنس سے خطاب کررہے تھے، کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مملکتی وزیر دفاع سبھاش بھمرے نے کہا کہ حکومت نے مسلح افواج کو مطلوب ٹکنالوجی سے آراستہ کرنے کا عہد کرلیا ہے اور یہ کہ انفارمیشن ٹکنالوجی سے آراستہ کرنے کے بعد یہ فورسس ہمہ مقصدی ٹکنالوجی سے آراستہ فوج کہلائے گی۔ بپن راوت نے اس بات پر زور دیا کہ فوج کو ہمیشہ عصری ٹکنالوجی سے لیس کیا جانا چاہیئے، اس سلسلہ میں کسی تاخیر کے بغیر مسلح افواج کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جانا چاہیئے۔ ہم تمام کو راست قسم کی ٹکنالوجی کی نشاندہی کرتے ہوئے مسلح افواج کے تفویض کیا جانا چاہیئے۔ سرحدوں پر تعینات سپاہیوں کیلئے عصری مواصلاتی نظام و ٹکنالوجی کا ہونا ضروری ہے۔ ہلکے پھلکے آلات اور ان کی آسانی سے دیکھ بھال کرنے جیسے آلات کی ضرورت ہے۔سرحدوں پر ایسے ہی آلات کی ضرورت ہے جن کی مدد سے سپاہی اپنے مواصلاتی اُمور کو بخوبی انجام دے سکیں۔ اسے ٹکنالوجی جو شدید موسمی خراب حالات میں بھی کام آسکے۔ سوشیل میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے فوجی سربراہ نے مزید کہا کہ بظاہر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ دشمن طاقتوں نے ایسی اڈوانسڈ ٹکنالوجی کو حاصل کرلیا ہے اس لئے انہوں نے مناسب میکانزم کے انتخاب کی وکالت کی جس سے دونوں آواز اور ڈیٹا کیلئے سہولت ہو ۔ مسلح افواج کیلئے کمیونکیشن نٹ ورک کا موثر ہونا ضروری ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سی آئی آئی کے چندر جیت بنرجی نے کہا کہ دفاعی پروڈکشن کیلئے حکمت عملی پر جن پارٹنر شپ کی ضرورت ہے حکومت اور ڈیفنس صنعت کو اس سلسلہ میں معاہدے کرنے ہوں گے۔

TOPPOPULARRECENT