Tuesday , August 22 2017
Home / ہندوستان / ملک کے بیشتر حصوں میں بارش

ملک کے بیشتر حصوں میں بارش

نئی دہلی20 جون ( سیاست ڈاٹ کام) ملک کے بیشتر حصوں میں بشمول دارالحکومت دہلی میں آج زبردست بارش ہوئی جس سے عوام نے راحت کی سانس لی۔ اترپردیش میں بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک ہوگئے۔ دہلی میں 10.1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح چندی گڑھ ‘ پنجاب‘ ہریانہ اور یوپی کے علاوہ مغربی بنگال‘ بہار میں بھی مختلف مقامات پر بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے مہاراشٹرا کے مرہٹواڑہ علاقہ میں زبردست بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT