Wednesday , August 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ملک کے دیہی مقامات FM ریڈیو مقبول

ملک کے دیہی مقامات FM ریڈیو مقبول

عادل آباد /15 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جدید ٹیکنالوجی کمپیوٹر کے اس دور میں ٹیلی ویژن سے جہاں ایک طرف بے شمار افراد استفادہ کر رہے ہیں وہیں دوسری طرف FM ریڈیو کے ذریعہ ضلع عادل آباد کے شہری حدود کے علاوہ دور دراز کے دہی مواضعات کے افراد بھی آکاش وانی کے ذریعہ ملک و ریاست کی خبروں کو سماعت کر رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار ضلع کلکٹر مسٹر ایم جگن موہن نے مستقر عادل آباد کے ریڈیو اسٹیشن احاطہ میں منعقدہ تقریب کے دوران کیا ۔ قومی سطح پر منایا گیا ۔ یوم ریڈیو تقریب سے مخاطب ہوکر موصوف نے مقامی ریڈیو اسٹیشن کی کارکردگی کی ستائش کریت ہوئے ریڈیو اسٹیشن کے نظام کو بہتر بنانے حکومت سے نمائندگی کرنے کا بھی تیقن دیا ۔ جبکہ ڈی آر ڈی اے پی ڈی شریمتی ارونا کماری نے اپنے خطاب میں ریڈیو پروگراموں کو فحش مناظر و گفتگو سے پاک قرار دیتے ہوئے اس کو افراد خاندان کے تمام چھوٹے بڑوں کے ساتھ مل بیٹھکر سماعت کرنے کا پروگرام قرار دیا ۔ اس تقریب میں ریڈیو اسٹیشن کے ابترداء سے خدمات انجام دینے والے مرد خواتین کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ضلع کلکٹر مسٹر ایم جگن موہن سے شال پوشی ،گلپوشی کے ذریعہ تہنیت پیش کی ۔ جن می ںموظ؍ف مسٹر سید حامد علی قادری قابل ذکر ہیں ۔ اس موقع پر ہر ایک کلچرل پروگرام کا بھی انعقاد عمل میں لایا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT