Saturday , August 19 2017
Home / سیاسیات / ملک کے وقار کو بڑھانے بہت کچھ کرنا باقی ‘ اڈوانی

ملک کے وقار کو بڑھانے بہت کچھ کرنا باقی ‘ اڈوانی

نئی دہلی 15 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) سینئر بی جے پی لیڈر ایل کے اڈوانی نے ملک کے 70 ویں یوم آزادی کے موقع پر کہا کہ صرف آزادی کافی نہیں ہے بلکہ ملک کے وقار کو بڑھانے بہت کچھ کیا جانا باقی ہے ۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ ہندوستان جدوجہد کریگا اور دہشت گردی کے خلاف کامیاب رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ بہت خوش ہے کہ ہندوستان اپنا 70 واں یوم آزادی منا رہا ہے ۔ وہ بھی ابنائے وطن کے ساتھ یوم آزادی تقریب میں لال قلعہ پر موجود تھے ۔ تاہم آزاد ہندوستان میں ابھی بہت کچھ کیا جانا باقی ہے اور ہندوستان کو دنیا بھر میں اپنے وقار میں اضافہ کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے حب الوطنوں کیلئے صرف آزادی کافی نہیںہے لیکن اہم کام یہ ہے کہ آزادی کو خود حکمرانی میں تبدیل کیا جائے ۔ سارا ملک اس نشانہ کا پابند ہے اور انہیں یقین ہے کہ ہندوستان دنیا بھر میں اچھا نام پیدا کریگا اور بہتر حکمرانی والا ملک بن جائیگا ۔ ایل کے اڈوانی اپنی قیامگاہ پر ترنگا پرچم لہرانے کے بعد اظہار خیال کر رہے تھے ۔ کشمیر کے تعلق سے انہوں نے کہا کہ وہ کہہ چکے ہیں کہ ملک کی نئی حکومت کو یہ بات یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ آزادی کو خود حکمرانی میں تبدیل کیا جائے ۔ گلگت کے تعلق سے انہوں نے کہا کہ آج ممالک کے سامنے دہشت گردی سب سے بڑا چیلنج ہے ۔

TOPPOPULARRECENT