Tuesday , September 19 2017
Home / ہندوستان / ملک کے ٹاپ 10 کالجس کی فہرست جاری

ملک کے ٹاپ 10 کالجس کی فہرست جاری

دہلی یونیورسٹی کے 6 کالجس شامل، کئی باوقار ادارے نظرانداز
نئی دہلی 3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ملک کے سرکردہ تعلیمی اداروں کی درجہ بندی کا آج اعلان کیا گیا ہے۔ وزارت فروغ انسانی وسائل کی جانب سے جاری کردہ نیشنل رینکنگ میں دہلی کے 6 یونیورسٹی کالجس نے ٹاپ 10 میں اپنی جگہ بنائی ہے اور مرندا ہاؤز کو سرفہرست مقام دیا گیا ہے۔ چینائی میں واقع لویولا کالج دوسرے مقام پر ہے۔ بشپ ہبر کالج واقع تریچوراپلی (ٹاملناڈو) کو چوتھا اور سینٹ زیویر کالج کولکتہ کو چھٹا اور ویمنس کرسچن کالج چینائی کو دسواں مقام ملا ہے۔ مرنڈا ہاؤز کے علاوہ دہلی یونیورسٹی کالجس کی فہرست میں شری رام کالج آف کامرس (تیسرا مقام) ، آتما رام سناتن دھرم کالج (پانچواں مقام) ، لیڈی شری رام کالج فار ویمن (چھٹا مقام) ، دیال سنگھ کالج (آٹھواں مقام) اور دین دیال اپادھیائے کالج (نواں مقام) شامل ہے۔ وزیر فروغ انسانی وسائل پرکاش جاودیکر نے نیشنل انسٹی ٹیوشنل رینکنگ فریم ورک کے تحت کالجس کے سروے کی بنیاد پر تیار کردہ اس فہرست کا آج اعلان کیا۔ پہلی مرتبہ کالجس کی رینکنگ جاری کی گئی ہے۔ اِس فہرست میں کئی حیرت انگیز پہلو سامنے آئے۔ دہلی یونیورسٹی کے آتما رام سناتھن دھرم کالج کو باوقار ایل ایس آر کالج فار ویمن اور کولکتہ کے سینٹ زیویر کالج سے بھی آگے دکھایا گیا ہے۔ اِسی طرح دہلی یونیورسٹی کے کئی دیگر باوقار کالجس بشمول سینٹ اسٹیفنس، رام داس اور ہندو کالج کا اِس میں کوئی تذکرہ نہیں۔

TOPPOPULARRECENT