Friday , October 20 2017
Home / ہندوستان / ملک کے کئی ذخائر آب کی سطح میں تشویشناک کمی

ملک کے کئی ذخائر آب کی سطح میں تشویشناک کمی

نئی دہلی۔27 مئی (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے آج کہا کہ ملک کے 91 بڑے ذخائر آب میں اپنی مجموعی صلاحیت کے مقابلے 17 فیصد کی حد تک تشویشناک کمی واقع ہوئی ہے۔ مرکزی وزارت آبی وسائل کے مطابق 26 مئی کو ختم شدہ ہفتے تک ان ذخائر آب میں مجموعی طور پر 26.816 بلین کیوبک میٹر پانی دستیاب رہا جبکہ گزشتہ سال ان ذخائر آب کی مجموعی صلاحیت 157.799 بلین کیوبک میٹر تھی۔ وزارت بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال اور رواں سال کے دوران دستیاب پانی میں 45 فیصد کی کمی ہوئی ہے جو گزشتہ 10 سال کے دوران اسی مدت میں اوسطاً آبی سطحوں میں 21 فیصد کمی ہے۔ ہماچل پردیش ، تلنگانہ، پنجاب، مغربی بنگال، اڑیسہ، جھارکھنڈ، مہاراشٹرا، گجرات، اترپردیش، اتراکھنڈ، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، ٹاملناڈو، کرناٹک اور کیرالا میں گزشتہ سال کے مقابلہ اس سال متعلقہ بڑے آبی ذخائر کی سطحوں میں زبردست کمی کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ صرف آندھراپردیش، تریپورہ اور راجستھان میں ہی گزشتہ سال کے مقابلہ اس سال آبی ذخائر کی سطحوں میں بہتری کی توثیق کی ہے۔ ملک کے تمام آبی ذخائر میں پانی جمع کرنے کی مجموعی صلاحیت 253.88 بلین کیوبک میٹر ہے۔ 37 بڑے آبی ذخائر میں برقی پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے جہاں سے 60 میگا واٹ سے زائد برقی پیدا کی جاتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT