Thursday , August 17 2017
Home / ہندوستان / ملک کے 10شہروں میں جائیدادوں کی قیمت قابل استعداد

ملک کے 10شہروں میں جائیدادوں کی قیمت قابل استعداد

30تا50لاکھ روپئے میں ایک فلیٹ بہ آسانی دستیاب
نئی دہلی۔/12جنوری، ( سیاست ڈاٹ کام ) حیدرآباد، پونے، نیوی ممبئی اور احمد آباد ملک کے ان شہروں میں شامل ہیں جہاں پر قابل استعداد جائیداد دستیاب ہیں اور 30تا50لاکھ کے بجٹ میں بہ آسانی ایک فلیٹ خریدا جاسکتا ہے۔ دیگر 6شہروں میں کوچی (کیرالا )، غازی آباد ( اتر پردیش ) ، جئے پور ( راجستھان ) ، ناگپور ( مہاراشٹرا )، سورت (گجرات ) اور کوئمبتور ( تاملناڈو ) شامل ہیں جہاں رئیل اسٹیٹ کی مارکٹ اعتدال پر ہے۔ پراپرٹی کنسلٹنٹ کی ایک تازہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک کے 10شہروں کی رئیل اسٹیٹ شعبہ میںسرمایہ کاری کی رفتار سست ہے کیونہ فلیٹس کے خریدار منہ مانگی رقم دینے کیلئے آمادہ نہیں ہیں جس کے باعث مارکٹ کی قیمتوں میں کوئی مسابقت نہیں پائی جاتی ہے۔ شہر حیدرآباد میں بھی انتہائی قابل استعداد قیمت پر فلیٹس دستیاب ہیں گوکہ اہم رہائشی علاقوں بشمول (منی کونڈہ، کوکٹ پلی ، میاں پور، اور سینک پوری میں فلک بوس عمارتیں تعمیر کی جارہی ہیں لیکن 30تا50لاکھ میں ایک فلیٹ بہ آسانی خریدا جاسکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT