Tuesday , October 24 2017
Home / ہندوستان / ملک کے 300 اضلاع میں پانی کی قلت : مرکز

ملک کے 300 اضلاع میں پانی کی قلت : مرکز

نئی دہلی 9 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) ملک کی 13 ریاستوں میں تقریبا 300 اضلاع میں پینے کی پانی کی شدید قلت ہے ۔ ان ریاستوں میں اتر پردیش ‘ مہاراشٹرا ‘ مدھیہ پردیش اور کرناٹک بھی شامل ہیں ۔ راجیہ سبھا کو آج اس بات سے مطلع کیا گیا ۔ مرکزی منسٹر آف اسٹیٹ رام کرپال یادو نے پینے کے پانی کے بحران اور اس کو حل کرنے حکومت کے منصوبوں سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ریاستوں کی اطلاعات کے بموجب 308 اضلاع پینے کے پانی کی قلت کا شکار ہیں ۔ یہ اضلاع 13 ریاستوں میں ہیں ۔ یہ ریاستیں اتر پردیش ‘ اوڈیشہ ‘ آندھرا پردیش ‘تلنگانہ ‘ مدھیہ پردیش ‘ چھتیس گڑھ ‘ بہار ‘ جھارکھنڈ ‘ ہریانہ ‘ گجرات ‘ راجستھان ‘ کرناٹک اور مہاراشٹرا ہیں۔ اتر پردیش اور مدھیہ پردیش میں سب سے زیادہ اضلاع پانی کی قلت کا شکار ہیں۔ اتر پردیش میں 50 اور مدھیہ پردیش میں 46 اضلاع میں یہ صورتحال ہے ۔ مہاراشٹرا کے 33 اور کرناٹک کے 27 اضلاع میں یہ صورتحال پائی جاتی ہے ۔ رام کرپال یادو نے کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے ریاستی حکومتوں کی فنی اور معاشی مدد کی جا رہی ہے یہ مدد قومی دیہی پینے کے پانی پروگرام کے تحت کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس اسکیم کے تحت دس فیصد فنڈز خاص طور پر پانی کے تحفظ کیلئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT