Wednesday , September 27 2017
Home / ہندوستان / ملک گیر ایک روزہ 2 ستمبر سے ہڑتال کا منصوبہ

ملک گیر ایک روزہ 2 ستمبر سے ہڑتال کا منصوبہ

نئی دہلی۔ 19 اگست (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی 10 ٹریڈ یونینیں فیصلہ کرچکی ہیں کہ ایک روزہ ملک گیر ہڑتال 2 ستمبر کو کی جائے گی۔ آل انڈیا ٹریڈ یونین کانگریس کے سکریٹری پی ایل سچدیو نے کہا کہ حکومت کی طرف سے 12 نکاتی منشور مطالبات پر کوئی جواب وصول نہیں ہوا ہے۔ اس لئے 10 مرکزی ٹریڈ یونینوں نے فیصلہ کیا ہیکہ 2 ستمبر کو ایک روزہ ملک گیر ہڑتال کی جائے گی۔ کل ہند رابطہ کمیٹی کا کل اجلاس منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہڑتال کی تاریخ تبدیل نہیں کی جائے گی۔ ٹرانسپورٹ اور برقی توانائی کی مقامی شاخوں نے جاریہ ہفتہ کے اوائل میں 15 روز کی نوٹس مرکزی حکومت کو دے دی ہے کیونکہ اس کا لزوم ہے۔
بلند شہر واقعہ کی سی بی آئی تحقیقات کا آغاز
نئی دہلی ۔ 19 ۔ اگست : ( سیاست ڈاٹ کام ) : سی بی آئی نے بلند شہر میں اجتماعی عصمت ریزی اور ڈکیتی کیس کی تحقیقات کی ذمہ داری سنبھال لی ہے ۔ گذشتہ ماہ بدمعاشوں کی ٹولی نے ایک خاتون اور اس کی نابالغ لڑکی کی عصمت ریزی کردی تھی ۔ کار میں سوار ایک خاندان نوائیڈا سے شاہ جہاں پور سفر کررہا تھا کہ 6 رکنی ٹولی نے انہیں روک لیا اور خاتون اور اس کی لڑکی کو قریب کھیت میں لے جاکر ہوس کا نشانہ بنایا تھا ۔ الہ آباد ہائی کورٹ نے اس کیس کی سی بی آئی تحقیقات کیلئے حکم دیا تھا ۔ سی بی آئی ترجمان دیوپریت سنگھ نے بتایا کہ ایجنسی نے قانونی تعزیرات ہند کے تحت کیس درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT