Monday , August 21 2017
Home / ہندوستان / ملک گیر سطح پر سی بی آئی کے دھاوے انکم ٹیکس عہدیداروں کے خلاف کیس درج

ملک گیر سطح پر سی بی آئی کے دھاوے انکم ٹیکس عہدیداروں کے خلاف کیس درج

نئی دہلی ۔ 22 ۔ جون : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ملک گیر کارروائی میں سی بی آئی نے انکم ٹیکس کے 9 سینئیر عہدیدار بشمول پرنسپال کمشنر انکم ٹیکس دہلی ایس کے متل اور دیگر 3 خانگی افراد کے خلاف ایک کیس درج کرلیا ہے جو کہ دھاندلیوں میں ملوث تھے ۔ سی بی آئی نے آج بیک وقت دہلی ، ممبئی ، بنگلورو ، چینائی ، حیدرآباد اور کھمم میں 17 مقامات پر دھاوے کیے ۔ کرپشن میں ملوث پائے جانے پر انکم ٹیکس عہدیداروں متل ، ایڈیشنل کمشنر ( استثنیٰ ) بنگلور ، ٹی این پرکاش ڈپٹی کمشنر ( انوسٹیگیشن ) چینائی ، ایس مرلی موہن کمشنر ( اڈیٹ 2 ) چینائی وجئے لکشمی ( ڈی آر ) ،ITAT  ممبئی ، جی لکشمی برا پرساد ، ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل ( سسٹمس 4 ) ، غازی آباد ، وکرم گوڑ اور ایڈیشنل ڈائرکٹر ( انوسٹیگیشن ) ممبئی راجندر کمار کے خلاف کیس درج کرلیا گیا ہے ۔ سی بی آئی ذرائع نے بتایا کہ چارٹر اکاونٹنٹ سنجے بھنڈاری اور ان کے فرزندان شہیریانش اور دیوانگ کا نام بھی بطور ملزم کیس میں شامل ہوگیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ عہدیدار جانبداری سے کام لینے کے عوض شاندار ہوٹلوں میں قیام و طعام اور اور طیاروں میں سفر کرتے تھے اور یہ اخراجات چارٹر اکاونٹ اور ان کے فرزندان اپنے گاہکوں کو فائدہ پہنچانے کے صلہ میں ادا کرتے تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT