Thursday , August 17 2017
Home / ہندوستان / ملک گیر سطح پر ٹماٹر کی قیمت میں زبردست اضافہ

ملک گیر سطح پر ٹماٹر کی قیمت میں زبردست اضافہ

غیر موسمی بارش سے فصل کو نقصان، سربراہی متاثر
نئی دہلی۔/14جون، ( سیاست ڈاٹ کام ) ملک بھر کی ترکاری مارکٹوں میں فی کلو ٹماٹر کی قیمت 80 روپئے تک پہنچ گئی ہے جبکہ فصل کو نقصان پہنچنے سے سربراہی میں کمی کے باعث گذشتہ 15یوم کے دوران یہ تبدیلی رونما ہوئی ہے۔ وزارت اُمور صارفین کے اعداد و شمار کے بموجب جاریہ ماہ کے اوائل میں باورچی خانہ کا اہم لوازمہ ٹماٹر کی قیمت 20 تا 40 روپئے فی کلو تھی۔ ملک کے 4 میٹرو شہروں کے مقابل چینائی میں سب سے زیادہ قیمت80 روپئے ریکارڈ کی گئی جوکہ گذشتہ ماہ 30روپئے کلو تھی۔ علاوہ ازیں کولکتہ میں 60روپئے کلو ، ممبئی میں 60 روپئے کلو اور دہلی میں 50 روپئے فی کلو ٹماٹر فروخت کئے جارہے ہیں۔ آزاد پور ٹماٹو مرچنٹ اسوسی ایشن کے صدر اشوک کوشک نے بتایا کہ ہریانہ اور پنجاب میں غیر موسمی بارش سے ٹماٹر کی فصل کو زبردست نقصان پہنچا ہے جس کا اثر دہلی کی مارکٹ پر دیکھا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ جنوبی ہند میں بھی ٹماٹر کی کاشت کا رقبہ گھٹادیا گیا ہے جس کے نتیجہ میں اس فصل میں کمی واقع ہوگئی۔ انہوں نے یہ شکایت کی کہ پیاز اور آلو کی طرح ٹماٹر کیلئے بھی کولڈ اسٹوریج کی سہولت نہیں ہے جو کہ ملک بھر میں ایک بڑا مسئلہ بن گیا ہے۔واضح رہے کہ کرناٹک، مدھیہ پردیش، آندھرا پردیش، تلنگانہ، مغربی بنگال اڑیسہ میں سب سے زیادہ ٹماٹر کی کاشت کی جاتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT