Tuesday , May 30 2017
Home / شہر کی خبریں / ملک گیر سطح کے اوقافی جائیدادوں کی ترقی کیلئے مشیر کی نامزدگی کا فیصلہ

ملک گیر سطح کے اوقافی جائیدادوں کی ترقی کیلئے مشیر کی نامزدگی کا فیصلہ

۔13 مارچ تک ادخال فارم کی سہولت، نیشنل وقف ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹیڈ کا اقدام

حیدرآباد۔19فروری(سیاست نیوز) مرکزی حکومت کے زیر نگرانی چلائے جانے والے ادارہ نیشنل وقف ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹیڈ نے ملک بھر میں موجود اوقافی جائیدادوں کی ترقی کیلئے مشیر کی نامزدگی کا فیصلہ کیا ہے۔ کارپوریشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ملک بھر میں موجود اوقافی اراضیات کی ترقی اور ان کے فروغ کے ذریعہ اوقاف کی آمدنی میں اضافہ کے اقدامات کے تحت اس جائیداد پر تقرر کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نیشنل وقف ڈیولپمنٹ کارپوریشن نے رئیل اسٹیٹ ٹرانساکشن اڈوائزر کی حیثیت سے رئیل اسٹیٹ کمپنیز کے اندراج کا فیصلہ کیا ہے جن کے ذریعہ اوقافی جائیدادوں کی تجارتی ترقی کو ممکن بنایا جائے گا۔ کارپوریشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ NAWADCO/RFE for TA/7(23)01/2017کے مطابق اس فہرست میں شامل ہونے کے لئے 13مارچ 2017تک نیشنل وقف ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹیڈ کی ویب سائٹ پر موجود فارم کے ذریعہ تفصیلات حاصل کی جاسکتی ہیں www.nawadco.org.inکے علاوہ مرکزی وزارت امور خارجہ کی ویب www.minorityaffairs.gov.in پر درخواست فارم موجود ہیں جن کے ذریعہ معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔ چیف ایکزیکیٹیو آفیسر نیشنل وقف ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹیڈ کی دستخط سے جاری کردہ اس اعلامیہ میں اس بات کو واضح کیا گیا ہے کہ ملک بھر میں موجود اوقافی جائیدادوں کی تجارتی ترقی کیلئے رئیل اسٹیٹ اڈوائزرس کو شامل کیا جا رہا ہے اور 13مارچ 2017تک حاصل کی جانے والی ان درخواستوں کو 20مارچ 2017تک وزارت اقلیتی امور یا کارپوریشن کے دفتر میں جمع کروایا جا سکتا ہے۔ مرکزی حکومت کی وزارت اقلیتی امور کے زیر انتظام چلائے جانے والے ادارہ نیشنل وقف ڈیولپمنٹ کارپوریشن نے ملک کی مختلف ریاستوں میں موجود اوقافی اداروں کے تحت اراضیات کی ترقی کیلئے اوقاف کی آمدنی میں اضافہ کا فیصلہ کیا ہے اور اس فیصلہ کے تحت کئے جانے والے اقدامات کی ہی یہ ایک کڑی ہے جس کے تحت ملک کے رئیل اسٹیٹ مشیروں کا اندراج کیا جا رہا ہے اور سمجھا جاتا ہے کہ ان کے ذریعہ ہی اوقافی جائیدادوں کی تجارتی ترقی کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں گے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT