Friday , March 24 2017
Home / ہندوستان / ملیالم اداکارہ کے اغواء کیس میں ایک گرفتار

ملیالم اداکارہ کے اغواء کیس میں ایک گرفتار

کوچی ۔21 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی ہند کی ملیالم اداکارہ کے اغواء اور ہراسانی میں ملوث دو افراد کے منجملہ ایک کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ پولیس نے مسلسل چوتھے دن بھی اپنی تلاش جاری رکھتے ہوئے پال کھڑ سے ایک شخص کو حراست میں لیاہے ۔ اصل سرغنہ پلسر سونی اور دوسرے ملزم وی پی وگھیش کی گرفتاری کیلئے جال پھیلایا گیا ہے ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ملیالم اداکارہ کا اغواء اور دست درازی کرنے والے ملزمین میں سے ایک کو کل رات یہاں سے 140 کیلومیٹر دور واقع پال کھڑسے حراست میں لیا ۔ منی کندن نامی یہ ملزم ایروناکلم کا رہنے والا ہے ۔ اس نے کیرالا ہائیکورٹ میں قبل از وقت گرفتاری درخواست ضمانت بھی داخل کی ہے ۔ اس درخواست ضمانت کی آج سماعت ہونے والی تھی لیکن عدالت نے معاملہ کو 3 مارچ تک ملتوی کردیا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT