Wednesday , August 16 2017
Home / Top Stories / ملیا انفورسمنٹ تحقیقات سے پھر غیر حاضر

ملیا انفورسمنٹ تحقیقات سے پھر غیر حاضر

حاضری کیلئے مئی تک وقت طلبی ۔ قانونی ٹیم سے تعاون کی پیشکش
نئی دہلی 9 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) شراب کے کاروباری وجئے ملیا نے آج تیسری بار انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے روبرو حاضری کیلئے مئی کے مہینے تک وقت طلب کیا ہے ۔ انہیں 900 کروڑ روپئے کے آئی ڈی بی آئی لون دھوکہ دہی کیس میں ای ڈی کے روبرو حاضر ہونا تھا ۔ ایک عہدیدار نے بتایا کہ وجئے ملیا نے اس کیس کے تحقیقاتی افسر کو بتایا کہ وہ آج شیڈول کے مطابق انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے روبرو شخصی طور پر حاضر نہیں ہوسکیں گے کیونکہ ان کے خلاف قرضہ جات کی یکسوئی کے سلسلہ میں سپریم کورٹ میں کارروائی زیر دوران ہے۔ تاہم سمجھا جاتا ہے کہ ملیا نے یہ واضح کیا کہ ان کی قانونی ٹیم تحقیقات کو آگے بڑھانے میں انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی مدد کرسکتی ہے ۔ ذرائع نے ابھی یہ واضح نہیں کیا کہ وجئے ملیا کے خلاف ای ڈی کی آئندہ حکمت عملی کیا ہوگی کیونکہ انہوں نے شخصی حاضری کیلئے ماہ مئی تک کا وقت طلب کیا ہے ۔ ملیا نے ایسی ہی درخواست گذشتہ ہفتے بھی کی تھی لیکن اسے مسترد کردیا گیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT