Sunday , August 20 2017
Home / ہندوستان / ملیا مقدمہ : بینکوں اور سراغ رسانی اداروں کو مکتوبات

ملیا مقدمہ : بینکوں اور سراغ رسانی اداروں کو مکتوبات

نئی دہلی ؍ ممبئی ۔ 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) نے 17 بینکوں اور سراغ رسانی محکموں کو مکتوبات روانہ کئے ہیں جس کا مقصد وجئے ملیا کے خلاف بے عیب مقدمہ قائم کرنا ہے۔ ای ڈی نے سمجھا جاتا ہیکہ ملیا مقدمہ میں خود کو کارآمد وجوہات کی بناء پر تحقیقات کنندوں کے سامنے پیش نہیں کیا ہے۔ 18 مارچ کو ممبئی میں تحقیقات کنندوں کے سامنے ای ڈی کی پیشی ہے۔ سرکاری ذرائع کے بموجب کنگ فشر ایرلائنس کو قرض دینے والی 17 بینکوں کو مکتوبات روانہ کئے ہیں جنہوں نے بقایہ جات وصولی کیلئے ٹی آر ٹی سے ربط پیدا کیا تھا۔ انکم ٹیکس اور سرویس ٹیکس محکموں سے تحقیقات کی تفصیلات حاصل کرنے کیلئے انہیں بھی ای ڈی کی جانب سے مکتوبات روانہ کئے گئے ہیں اور ملیا کو جاری کردہ سمن پر ان کے ردعمل کا بھی ای ڈی کو انتظار ہے تاکہ مستقبل کے لائحہ عمل کا تعین کیا جاسکے۔ تمام متعلقہ دلچسپی رکھنے والوں سے تحقیقاتی محکمہ نے ڈائرکٹوریٹ سے ربط پیدا کرنے کی خواہش کی ہے۔ پہلے ہی رقم کی غیرقانونی منتقلی کے سلسلہ میں ایرلائنس کے دو سینئر عہدیداروں سے تفتیش کی جاچکی ہے۔

TOPPOPULARRECENT