Sunday , October 22 2017
Home / ہندوستان / ملیا نے خانگی شعبہ کے تاجروں کو رسوا کردیا : ارون جیٹلی

ملیا نے خانگی شعبہ کے تاجروں کو رسوا کردیا : ارون جیٹلی

ممبئی 21 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی نے آج کہا کہ شراب کے تاجر وجئے ملیا کے معاملہ نے ملک میں خانگی شعبہ کے تاجروں کو رسوا کیا ہے ۔ وجئے ملیا 17 بینکوں کو 9,000 کروڑ روپئے قرض واپس کئے بغیر ملک سے باہر چلے گئے ہیں۔ جیٹلی نے کہا کہ ملیا نے نہ صرف خود کو رسوا کیا بلکہ انہوں نے خانگی شعبہ کے تاجروں کو بھی رسوا کردیا ہے ۔ ارون جیٹلی ایک عوامی تبدالہ خیال میں شریک تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ملیا جتنا جلدی بینکوں کو قرض واپس کردینگے اتنا خانگی شعبہ کے تاجروں کیلئے اچھا ہے ۔ ملیا کے طرز زندگی کے حوالے سے جیٹلی نے کہا کہ کب تک ایسی زندگی گذاری جاسکتی ہے ؟۔

TOPPOPULARRECENT