Friday , September 22 2017
Home / سیاسیات / ملیا کانگریس کی پیداوار ۔ بی جے پی کی جوابی تنقید

ملیا کانگریس کی پیداوار ۔ بی جے پی کی جوابی تنقید

نئی دہلی 14 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) صنعتکار وجئے ملیا کی وطن واپسی کیلئے حکومت سے مطالبہ کرنے پر کانگریس کو جوابی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بی جے پی نے کہا کہ صنعتکار در اصل کانگریس کی پیداوار ہیں۔ پارٹی نے الزام عائد کیا کہ سابق یو پی اے حکومت نے ہی ملیا کی کمپنی کی ابتر معاشی حالت کے باوجود انہیں 3,100 کروڑ روپئے کا قرض دلانے میں مدد کی تھی ۔ بی جے پی کے سکریٹری سریکانت شرما نے کہا کہ جب ملیا کی کمپنی کنگ فشر ائر لائین بند ہونے کے دہانے پر تھی اس وقت کے وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے کہا تھا کہ خانگی کمپنیوں کی مدد کی جانی چاہئے ۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی حکومت میں ملیا کے خلاف 25 مقدمات درج کئے گئے تھے جبکہ کانگریس دور حکومت میں ان کے منجمد کردہ بینک کھاتوں کو کھولا گیا تھا اور انہیں قرض فراہم کیا گیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT