Thursday , October 19 2017
Home / ہندوستان / ملیریا کے کیسیس 200 سے متجاوز

ملیریا کے کیسیس 200 سے متجاوز

نئی دہلی 17 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) گزشتہ ہفتے ملیریا کے کم از کم 26 نئے کیسوں کا پتہ چلا ہے جس سے رواں سال مچھر ہونے والی بیماری سے متاثرہ افراد کی جملہ تعداد 210 تک پہونچ گئی، ایک بلدی رپورٹ کے مطابق آج اِس بات کا انکشاف ہوا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ رواں سال 15 جولائی تک ڈینگو اور چکون گنیا کے کیسوں کی جملہ تعداد ترتیب وار 150 اور 183 ریکارڈ کی گئی۔ حکام کو اندیشہ ہے کہ اِن کیسوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے کیوں کہ مچھر سے ہونے والے امراض کے لئے یہ موسمی سیزن سازگار ہے جو وسط جولائی سے شروع ہورہا ہے اور بالعموم ختم نومبر تک چلتا ہے۔ مچھر سے متعلق یہ تینوں بیماریوں کے کیسیس کے تعلق سے ڈاکٹروں نے اِس مرتبہ پیشگی متنبہ کردیا ہے کہ کیا احتیاطی تدابیر اختیار کرنا چاہئے۔ 210 ملیریا کیسوں میں سے 108 متاثرہ افراد دہلی کے رہنے والے ہیں اور بقیہ کیسیس جن کا یہاں پتہ چلا وہ متاثرین دیگر ریاستوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ اِس ماہ کم از کم 49 کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ ڈینگو کے 17 نئے معاملے اور اسی طرح چکون گنیا کے 12 نئے کیس گزشتہ ہفتے درج ہوئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT