Thursday , August 17 2017
Home / دنیا / ملیشیا میں ابو سیاف گروپ کا دہشت گرد ہلاک

ملیشیا میں ابو سیاف گروپ کا دہشت گرد ہلاک

منیلا 10 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ملیشیا کی سکیوریٹی فورسیس نے فلپائن کے اسلام پسند دہشت گرد گروپ کے ایک قریبی رکن کو آج ہلاک کردیا۔ فلپائن کی فوج نے بتایا کہ بورنیو میں آبی حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ ابو سیاف دہشت گرد گروپ کے لیڈر ابراہم حامد جو گزشتہ سال جنوبی فلپائن میں کئی بیرونی سیاحوں کے اغواء کا ذمہ دار تھا، اُسے  آج ہلاک کردیا گیا۔ ابراہم حامد کی ہلاکت ابو سیاف گروپ کے لئے ایک زبردست دھکہ سمجھی جارہی ہے۔ اس کارروائی کی وجہ سے دہشت گرد گروپ کی سرگرمیوں پر زبردست اثر پڑے گا۔ میجر فائیلومون نے بتایا کہ مشرقی صباح کے علاقہ ملیشیائی پولیس کی کارروائی میں حامد کے علاوہ دیگر دو دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے۔ ابو سیاف گروپ نے کینیڈا سے تعلق رکھنے والے دو یرغمالوں کا کئی ملین ڈالرس کا مطالبہ پورا نہ کرنے پر سر قلم کردیا تھا۔ جبکہ دیگر دو کو رہا کردیا جن کا تعلق ناروے اور فلپینا سے ہے۔ سمجھا جاتا ہے کہ اِن دونوں کی طرف سے تاوان کی بھاری رقم ادا کی گئی۔ ترجمان نے کہاکہ حامد اپریل میں انڈونیشیا کے 4 ارکان عملہ کے اغواء میں بھی ملوث تھا۔ملیشیا اور انڈونیشیا میں حالیہ عرصہ کے دوران سمندری ملاحوں کے اغواء کے واقعات میں کافی اضافہ ہوا ہے اور اس کے لئے ابو سیاف کو مورد الزام قرار دیا جارہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT