Tuesday , September 26 2017
Home / دنیا / ملیشیا میں بیرونی ورکرس کے تقرر پر امتناع

ملیشیا میں بیرونی ورکرس کے تقرر پر امتناع

کوالالمپور ۔ /12 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) ملیشیاء نے 1.5 ملین بنگلہ دیشی ورکرز کو ملازمت کیلئے لانے کے فیصلے پر مختلف گوشوں سے تنقیدوں کی بنا بیرونی ورکرس کے تقررات پر امتناع عائد کردیا ہے ۔ نائب وزیراعظم احمد زاہد حامدی نے کہا کہ 1.5 ملین ورکرس تو درکار اب کہیں سے بھی کوئی ورکر یہاں کام کیلئے نہیں آئے گی ۔ احمد زاہد ملک کے وزیر داخلہ بھی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جو آجرین بیرونی ورکرس کی خدمات حاصل کرنا چاہتے ہیں انہیں ملیشیا میں پہلے سے موجود غیرملکی ملازمین کا تقرر کرنا ہوگا ۔حکومت کے اس فیصلے سے ہندوستانی لیبرس بھی متاثر ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ آجرین کو /30 جون تک ایسے بیرونی ورکرس کا موقف قانونی بنالینا ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT