Wednesday , August 16 2017
Home / Top Stories / ملیشیا میں وزیراعظم نجیب رزاق کے استعفیٰ کیلئے بڑی ریلی

ملیشیا میں وزیراعظم نجیب رزاق کے استعفیٰ کیلئے بڑی ریلی

بھاری رشوت کے الزامات کا اعادہ ۔ احتجاجی تنظیموں کے قائدین کی گرفتاریاں
کوالالمپور۔19 نومبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) زرد ٹی شرٹس میں ملبوس ہزاروں مخالف حکومت احتجاجیوں نے آج ملیشیائی دارالحکومت میں جمع ہوکر رشوت کے الزامات کے تحت وزیراعظم نجیب رزاق کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ۔ اصلاحات پسند گروپ برسیہہ کے ارکان اور حامی بڑی تعداد میں دارالحکومت میں جمع ہوئے اور اپنے روایتی زرد ٹی شرٹس پہن کر مخالف حکومت احتجاج میں حصہ لیا ۔ گزشتہ 15 مہنیوں میں یہ اس گروپ کا دوسرا احتجاج تھا حالانکہ ایسی ریلیوں پر امتناع عائد کردیا گیا ہے اور اب تک اس کے 17 کارکنوں کو حراست میںبھی لے لیا گیا ہے ۔ جن افراد کو گرفتار کیاگیا ان میں تنظیم کے صدر ماریا چن عبداﷲ ، ایک نسلی ہندوستانی مندیپ سنگھ اور ریڈ شرٹس کے بانی جان یونس بھی شامل ہیں۔ نائب وزیراعظم احمد زاہد حمیدی نے جو داخلہ کا قلمدان بھی رکھتے ہیں ، خبردار کیا ہے کہ احتجاج کا سلسلہ جاری رہا تو مزید احتجاجیوں کو بھی گرفتار کیا جاسکتا ہے ۔پولیس نے آج کی ریلی کے پیش نظر کوالالمپور میں 60 مقامات پر رکاوٹیں کھڑی کردی تھیں اور شہر کے داخلی پوائنٹس بھی بند کردیئے گئے تھے ۔ کئی علاقوں میں پانی برسانے والی گاڑیاں اور سکیورٹی اہلکاروں کو بھاری تعداد میں متعین کردیا گیا ہے۔احتجاج کرنے والی تنظیم نے اپنے ٹوئٹر پر کہا کہ پولیس نے کل اس کے دفتر پر دھاوا کرتے ہوئے صدرنشین کو گرفتار کرلیا ہے ۔ گروپ نے کہاکہ انتظامیہ کی جانب سے ریلی کو روکنے کی ہرممکن کوششیں ہورہی ہیں، اس کے باوجود یہ ریلی کا میابی کے ساتھ منعقد ہورہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT