Wednesday , August 16 2017
Home / Top Stories / ملیشیا میں چار مشتبہ آئی ایس کارکنوں کی گرفتاری

ملیشیا میں چار مشتبہ آئی ایس کارکنوں کی گرفتاری

ایک شادی شدہ جوڑا بھی شامل ۔ تین افراد کو ترکی میں گرفتاری کے بعد ملیشیا بھیجا گیا
کوالا لمپور 16 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) ملیشیائی حکام نے اپنے چار شہریوں کو گرفتار کرلیا ہے جن میں ایک شادی شدہ جوڑا بھی شامل ہے ۔ یہ گرفتاریاں آئی ایس دہشت گرد گروپس کی سرگرمیوں میں ان کے رول کی وجہ سے عمل میں لائی گئی ہیں۔ مسلم غالب آبادی والے اس ملک میں جکارتہ میں ہوئے حالیہ دہشت گردانہ حملو ںکے بعد سے سخت چوکسی اختیار کی گئی ہے مشتبہ ٹھکانوں اور افراد پر نظر بھی رکھی جا رہی ہے ۔ پولیس نے یہ بات بتائی ۔ انسپکٹر جنرل پولیس خالد ابو بکر نے کہا کہ تین ملیشیائی باشندوں بشمول ایک جوڑے کو ترک حکام نے گذشتہ سال 15 نومبر کو گرفتار کیا گیا تھا جب وہ شام میں در اندازی کی کوشش کر رہے تھے جبکہ چوتھے فرد کو وسطی کوالا لمپور میں کل انسداد دہشت گردی ڈویژن کے عملہ نے ایل آر ٹی اسٹیشن پر گرفتار کیا گیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ تین مشتبہ افراد کو ترکی میں گرفتار کیا گیا تھا اور انہیں گذشتہ پیر کو ملیشیا روانہ کیا گیا ہے ۔ مشتبہ آئی ایس کارکن کو کل گرفتار کیا گیا تھا جو مبینہ طور پر مختلف عوامی تفریحی مقامات پر حملے کرنے کا منصوبہ کر رہا تھا ۔

ذرائع نے بتایا کہ یہ 28 سالہ شخص ایک سابق انشورنس ایجنٹ ہے اور وہ اپنے پاس ایک چھری رکھا ہوا تھا ۔ پولیس نے اس کے قبضہ سے آئی ایس سے متعلق کئی دستاویز بھی ضبط کئے ہیں۔ خالد ابوبکر نے کہا کہ ابتدائی پوچھ تاچھ کے دوران اس مشتبہ فرد نے الزام عائد کیا کہ وہ شام میں آئی ایس کے ارکان سے ہدایات ملنے کے بعد تنہا حملے کرنے کا منصوبہ بنا رہا تھا ۔ پولیس کے بموجب اس شخص نے اعتراف کیا ہے کہ وہ ملک میں چار ریاستوں میں کئی مقامات پر آئی ایس کا پرچم لہرانے کیلئے بھی ذمہ دار ہے ۔ خالد نے اپنے بیان میں کہا کہ اس شخص کا کہنا تھا کہ یہ پرچم حکومت کیلئے انتباہ کے طور پر لہرائے گئے تھے تاکہ وہ آئی ایس عناصر کو گرفتار کرنے کیلئے اپنی کارروائیوں کو روک دے ۔ انہوں نے کہا کہ تین ملیشیائی باشندوں پر شبہ تھا کہ وہ آئی ایس میں شمولیت اختیار کرنے ترکی گئے ہیں۔ ان کی عمریں 23 سے 28 سال کے درمیان ہے ۔ انہیں ترکی میں 15 نومبر کو گرفتار کیا گیا تھا اور حکام نے انہیں واپس ملیشیا روانہ کردیا ہے ۔ خالد ابوبکر کے بموجب اس میںایک میاں بیوی بھی شامل ہیں اور انہیںکوالا لمپور ائرپورٹ آمد کے بعد گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ان کو ترکی سے اخراج کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد روانہ کیا گیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT