Sunday , October 22 2017
Home / دنیا / ملیشیا میں 9 مشتبہ آئی ایس عسکریت پسند گرفتار

ملیشیا میں 9 مشتبہ آئی ایس عسکریت پسند گرفتار

کوالا لمپور 13 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) چار ریاستوں میں کارروائی کرتے ہوئے ملیشیائی پولیس نے آئی ایس کے 9 مشتبہ عسکریت پسندوں کو گرفتار کرلیا ہے جن میں دو کے تعلق سے شبہ ہے کہ وہ حال ہی میں ایک نائیٹ کلب میںہوئی فائرنگ میں ملوث تھے ۔ انسداد دہشت گردی ڈویژن نے ان مشتبہ افراد کو کوالا لمپور ‘ جوہور ‘ صباح اور کیلانٹن میں 20 جولائی سے 9 اگسٹ کے درمیان گرفتار کیا ہے۔ انسپکٹر جنرل پولیس خالد ابو بکر نے ایک اعلامیہ میں بتایا کہ تین مشتبہ افراد جو گرفتار کئے گئے ہیں ان کی عمریں 17 اور 56 سال ہے اور یہ بیرونی شہری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تینوں ملیشیا کو ایک ٹرانزٹ پوائنٹ کی طرح استعمال کر رہے تھے اور انہوں نے مشرق وسطی میں ایک ملک پر حملہ کرنے کیلئے فرضی سفری دستاویزات حاصل کرلئے تھے ۔ خالد نے بتایا کہ 17 سالہ مشتبہ فرد کو صباح میں گرفتار کیا گیا ہے اور اسے شام میں ایک آئی ایس عسکریت پسند سے احکام مل رہے تھے کہ وہ سنداکن میں غیر مسلموں کو نشانہ بناتے ہوئے تنہا حملہ کردے۔ خالد نے بتایا کہ گرفتار شدگان میں دو افراد ایسے ہیں جن کے تعلق سے شبہ ہے کہ وہ حال میں ایک نائیٹ کلب میں ہوئے فائرنگ کے واقعہ میں ملوث رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT