Monday , October 23 2017
Home / دنیا / ملیشیا کی شرع کی پابند ایرلائن معطل

ملیشیا کی شرع کی پابند ایرلائن معطل

کوالالمپور ۔ 11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ملیشیا کی اولین شرع کی پابند ایرلائن ریانی ایر معطل کردی گئی کیونکہ وہ مبینہ طور پر شہری ہوا بازی کے قواعد کی پابندی نہیں کررہی تھی۔ یہ ایرلائن ایک ہندوستانی ہندو جوڑے کی ملکیت ہے۔ محکمہ شہری ہوا بازی کے ڈائرکٹر جنرل نے اعلان کیا کہ معطلی کی نوٹس ایرلائن کو بھجوائی جاچکی ہے۔ ریانی ایر کے بارے میں تحقیقات 12 مئی سے شروع ہوں گی اور تحقیقات کی تکمیل پر ہی معطلی کا حکم منسو خ کیا جاسکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT