Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / ملی تعلیمی بورڈ کا مشاورتی اجلاس ، اڈھاک کمیٹی تشکیل

ملی تعلیمی بورڈ کا مشاورتی اجلاس ، اڈھاک کمیٹی تشکیل

جسٹس ای اسمعیل صدر ، جناب کے ایم عارف الدین نائب صدر
حیدرآباد ۔ 19 ۔ اپریل : ( راست ) : سادات ایجوکیشن اینڈ ویلفیر سوسائٹی مدینہ ایجوکیشن سوسائٹی کے تعاون سے ماہرین تعلیم ، علمائے کرام ، اکابرین پر مشتمل ’ ملی تعلیمی بورڈ ‘ کا پہلا مشاورتی اجلاس اتوار کی صبح سرسید کانفرنس ہال ، مدینہ ایجوکیشن سنٹر نامپلی نزد حج ہاوز منعقد ہوا ۔ بزرگ دانشور پروفیسر مسعود احمد خاں ( معزز رکن سادات ایجوکیشن سوسائٹی ) نے صدارت کی ۔ جناب محمد علی الدین قادری ابوالعلائی نے حاضرین کا خیر مقدم کرتے ہوئے مذکورہ تعلیمی بورڈ کی افادیت کو واضح کیا ۔ اور تعلیمی مسائل کی پذیرائی کے لیے مختلف تجاویز پیش کیے ۔ شرکاء اجلاس نے بھی مختلف تجاویز پیش کرتے ہوئے بورڈ کے قیام کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا اور مزید ماہرین تعلیم کی شمولیت کی تجویز پیش کی ۔ سب سے پہلے کے ایم عارف الدین نے عطیہ کا اعلان کیا ۔ بعد ازاں دیگر شرکاء اجلاس نے بھی عطیوں کا اعلان کیا ۔ اس مرحلہ پر ایک اڈھاک کمیٹی تشکیل دی گئی اور دستور کی تدوین کے بعد جلد از جلد رجسٹری عمل میں آئے گی ۔ صدر جسٹس ای اسمعیل ، نائب صدر کے ایم عارف الدین ، جنرل سکریٹری پروفیسر مصطفی علی سروری ، جوائنٹ سکریٹریز ڈاکٹر جنید ذاکر ، علی الدین قادری ، معزز اراکین ایم اے وحید ، خلیق الرحمن ( کانگریس لیڈر) ، مولانا احمد الحسینی سعید قادری ، مولانا سید سمیع اللہ حسینی بندہ نوازی ، مولانا محمد عثمان نقشبندی ، مولانا سید ستار حسینی ، پروفیسر سید ہاشم محی الدین ، پروفیسر مسعود احمد خاں ، پروفیسر عبدالقیوم ، پروفیسر مصطفی شریف ، ڈاکٹر سمیع اللہ خاں ( فیض عام ٹرسٹ ) ، ڈاکٹر مشتاق علی ( تعمیر ملت ) ، ڈاکٹر سیادت علی ، ڈاکٹر ناظم علی ، اختر صدیقی ، ڈاکٹر سید ناظم الدین ، سید بشیر الدین ( سابق سب رجسٹرار ) ، محمد انور علی ، عطا اللہ ( ایڈوکیٹس ) و دیگر معززین شامل ہیں ۔ بورڈ کی رکنیت کے لیے ایم اے قادری 9849174086 ، ڈاکٹر سیادت علی 9848240272 ، ڈاکٹر ناظم علی 9603018825 سے صبح 9 تا 10 بجے ربط پیدا کریں ۔ دیگر امور کو بورڈ کے آئندہ اجلاس میں قطعیت دی جائے گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT