Monday , August 21 2017
Home / Top Stories / ممبئی ائیر پورٹ پر لینڈنگ کے دوران اتحاد کے ہوائی جہاز کا ٹائر پھٹ پڑا

ممبئی ائیر پورٹ پر لینڈنگ کے دوران اتحاد کے ہوائی جہاز کا ٹائر پھٹ پڑا

ممبئی: پیر کی آخری ساعتوں میں چھترا پتی شیواجی انٹرنیشنل ممبئی ائیر پورٹ پر اتحاد کے ہوائی جہاز کا ٹائیر لینڈنگ کے دوران پھٹ پڑا ‘ عہدیداروں نے کہاکہ تمام مسافرین پوری طرح محفوظ ہیں۔

ہوائی جہاز ای وائی ۔204جو دبئی سے یہا ں پر پہنچاتھا سات بجے کے قریب محفوظ انداز میں لینڈنگ کیاگیا ‘ جس میں 196مسافرین ‘ اور جہاز کے عملے میں موجود تیرہ لوگ سوار تھے‘ سرکاری خبر کے مطابق کسی بھی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

تاہم ممبئی ائیرپورٹ کا مذکورہ رن وے جس پر اس ہوائی جہاز کا ٹائر پھٹ گیاتھا کو کچھ دیر کے لئے بند کرتے ہوئے اتحاد ائیرلائنس کے مذکورہ جہاز کو رن سے ہٹایاگیا‘ اسی دوران دیگر ہوائی جہازوں کی آمد کے لئے دوسرے رن وے کا استعمال کیاگیا۔

ائیرلائنس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ مسافرین اور عملے سے ہوائی جہاز کو خالی کرانے کے بعد انجینئرس اور جائزہ لینے والے عملے نے ہوائی جہاز سے نیچے اتر کر پھٹے ہوئے ٹائر کو تبدل کیا ۔

TOPPOPULARRECENT