Saturday , September 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / ممبئی انڈینس کا مظاہرہ توقعات کے برعکس

ممبئی انڈینس کا مظاہرہ توقعات کے برعکس

ممبئی۔ 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) آئی پی ایل سیزن کے اختتامی مقابلہ میں ایک بالکل نئی ٹیم رائزنگ پونے سوپر جینٹس کے ہاتھوں دفاعی چمپینس ممبئی انڈینس کی 9 وکٹوں سے شکست کے بعد اس کے اسپنر ہربھجن سنگھ نے کہا ہے کہ ممبئی انڈینس کے بیٹسمین کو بڑے شاٹس لگانے سے پہلے کچھ وقت کیلئے پچ پر جمے رہتے ہوئے اطراف کی صورتحال کو بخوبی سمجھنا چاہئے۔ ممبئی انڈینس کے ماہر بولر ہربھجن نے کل رات کھیل کے اختتام کے بعد وانکھیڈے اسٹیڈیم پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ ’’ہم نے ویسی بیٹنگ نہیں کی جیسی کرنی چاہئے تھی۔ ہمارے لئے یہ ایک سخت کھیل تھا۔ ممبئی کی وکٹ غالباً بیٹنگ کیلئے بہترین ہے، لیکن شاٹ لگانے کے موقع کے ناقص انتخاب نے ہمیں وہاں پہونچا دیا جہاں سے ہم ہیں۔ ہمیں اپنے کھیل پر مزید توجہ دینے کی ضرورت ہے‘‘۔ واضح رہے کہ کل کے مقابلے میں ممبئی انڈینس سخت پریشانیوں کی شکار ہوگئی تھی جب ابتدائی 6 اوورس میں اس کے 4 اہم بیٹسمین محض 30 رنز کے اسکور پر آؤٹ ہوچکے تھے اور 7 وکٹس کے نقصان پر اس کا اسکور 68 رنز تھا۔ بعدازاں ہربھجن نے ذمہ داری محسوس کرتے ہوئے جارحانہ بیٹنگ کی اور صرف 30 گیندوں میں 45 رنز بنایا جس کے نتیجہ میں ہندوستان کا اسکور 8 وکٹس کے نقصان سے 121 رنز تک پہونچ سکا جس کے باوجود وہ اپنی ٹیم کو کامیابی نہیں دلا سکے چنانچہ رائزنگ پونے سوپر جینٹس جیسی نئی ٹیم نے ماہر کھلاڑیوں پر مشتمل ممبئی انڈینس کو 9 وکٹس سے شکست دی تھی۔

TOPPOPULARRECENT