Friday , July 28 2017
Home / کھیل کی خبریں / ممبئی انڈینس کیخلاف بہتر کھیل، اسٹیو اسمتھ کا اعتراف

ممبئی انڈینس کیخلاف بہتر کھیل، اسٹیو اسمتھ کا اعتراف

ممبئی۔ 21 مئی (سیاست ڈاٹ کام) رائزنگ سوپر جئینٹس پونے کے کپتان اسٹیو اسمتھ نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم آئی پی ایل کے رواں ٹورنمنٹ میں مضبوط و مستحکم ٹیم ممبئی انڈینس کے خلاف تمام تین میچوں میں بہتر کھیل کے مظاہرہ کے سبب پورے اعتماد کے ساتھ فائنل میں پہونچی ہے۔ کوالیفائر۔ 1 میں ممبئی کو شکست دینے کے بعد اسٹیو کے کھلاڑیوں کو تین دن کا وقفہ ملا تھا۔ اسمتھ نے کہا کہ یہ وقفہ بہت اچھا رہا اور فائنل سے قبل ہم تمام کو اچھی ٹریننگ مل سکی۔ سوپر جئینٹس کے کپتان نے کہا کہ اتوار کو ہونے والا فائنل ایم ایس دھونی کے لئے مزید ایک بڑا موقع ثابت ہوگا کیونکہ وہ آئی پی ایل کے انتہائی کامیاب کھلاڑی رہے ہیں۔ ہمیں اس بات کی ستائش کرنا چاہتے کہ وہ (دھونی) ایک طویل عرصہ سے ہمارے ساتھ ہیں اور اپنے نظریات سے ٹیم کی مدد کررہے ہیں‘‘۔ اسٹیو اسمتھ نے کہا کہ شخصی طور پر وہ یہ سمجھتے ہیں کہ آئی پی ایل کھیلنا ان کیلئے ایک لطف اندوز ہونے کا بہترین تجربہ ہے جس سے وہ خوب مزہ لیتے ہیں۔ واشنگٹن سندر کے بارے میں اسمتھ نے کہا کہ اس آف اسپنر نے ممبئی کے خلاف بہت اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا ہے۔ ان میں کئی خصوصیات ہیں اور یہ مقابلہ ان کیلئے ایک تیزابی امتحان تھا اور انہوں نے بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT