Saturday , October 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / ممبئی انڈینس کیخلاف دہلی ڈیر ڈیولس کی کامیابی

ممبئی انڈینس کیخلاف دہلی ڈیر ڈیولس کی کامیابی

نئی دہلی۔ 23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) دہلی ڈیر ڈیولس نے آئی پی ایل کے آج یہاں فیروز شاہ کوٹلہ گراؤنڈس پر کھیلے گئے 17 ویں میچ میں ممبئی انڈینس کو 10 رنز سے شکست دے دی اور ممبئی کے کپتان روہت شرما کے تیز رفتار 65 رنز رائیگاں ثابت ہوئے۔ روہت نے تیزی سے نصف سنچری مکمل کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو ایک مستحکم موقف سے ہمکنار کیا تھا۔ قبل ازیں دہلی ڈیرڈیولس نے پہلے کھیلتے ہوئے اپنے حریفوں کو فتح کیلئے 165 رنز کا ہدف مقرر کیا تھا۔ میزبان ٹیم کے سنجو سیامسن نے 48 گیندوں میں 60 رنز جے پی ڈومنی نے 31 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 49 رنز بنایا تھا جس سے ڈیر ڈیولس کا موقف مستحکم ہوگیا۔ آئی پی ایل کے رواں سیزن میں ڈیر ڈیوس لگاتار تیسری کامیابی کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں دوسرے مقام پر پہونچ گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT