Tuesday , July 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / ممبئی انڈینس کی پلے آف تک رسائی ہنوز دُور : مچل

ممبئی انڈینس کی پلے آف تک رسائی ہنوز دُور : مچل

ممبئی۔ 23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی انڈینس نے آئی پی ایل کے رواں سیزن میں چھٹویں کامیابی حاصل کرلی لیکن مچل مک کلینگھان نے کہا ہے کہ پلے آف کھیلوں تک رسائی کے بارے میں سوچنا ہنوز بہت دور ہے اور ان کی ٹیم کو اس مرحلے پر پہونچنے کیلئے ثابت قدمی کے ساتھ بہتر کھیل جاری رکھنا ہوگا۔ مک کلینگھان نے گزشتہ شب وانکھیڈے اسٹیڈیم پر 3 وکٹس لیتے ہوئے دہلی ڈیر ڈیولس کے خلاف ممبئی انڈینس کی 14 رنز سے کامیابی میں کلیدی رول ادا کیا تھا۔ میچ کے بعد منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ ’’ (پلے آف تک رسائی کیلئے) ہنوز بہت دور جاتا ہے۔ ہمیں انتہائی فراخدلی انتظامیہ اور انتہائی فراخدل ٹیم ملی ہے چنانچہ ہر وقت ہم نے تازہ شروعات کی، اس کیساتھ منصوبہ بندی جاری رکھی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT