Monday , August 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / ممبئی انڈینس کی 6 وکٹ سے کامیابی

ممبئی انڈینس کی 6 وکٹ سے کامیابی

کولکتہ ۔ 13 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی انڈینس نے کپتان روہت شرما کے شاندار 84 رنز کی بدولت آئی پی ایل کے میچ میں آج کولکتہ نائٹ رائیڈرس کو 6 وکٹ سے ہرادیا۔ ایڈن گارڈن پر کھیلے گئے اس مقابلہ میں کولکتہ نے 20 اوورس میں 187/5 بنائے جس میں گوتم گمبھیر 64 اور منیش پانڈے 52 شامل ہے۔ جواب میں ممبئی انڈینس نے 19.1 اوورس میں روہت شرما 84 کے علاوہ جوز بٹلر 41 کے ساتھ 188/4 رنز اسکور کرتے ہوئے پہلی کامیابی حاصل کی۔ بٹلر نے 22 گیندوں میں 41 رنز بنائے جبکہ روہت شرما نے 54 گیندوں میں 10 چوکے اور 2 چھکے لگاتے ہوئے 84 رنز بنائے۔

TOPPOPULARRECENT