Friday , August 18 2017
Home / دنیا / ممبئی اور بنگلور کا دنیا کے سب سے سستے شہروں میں شمار

ممبئی اور بنگلور کا دنیا کے سب سے سستے شہروں میں شمار

لندن ۔ 10 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایک اعلیٰ لندن نژاد پیش قیاسی کرنے والے گروپ نے کہا ہیکہ ممبئی اور بنگلور دنیا کے سب سے سستے شہروں میںشامل ہیں جبکہ سنگاپور سب سے مہنگا ملک ہے۔ لندن کے ماہر معاشیات یونٹ نے سنگاپور کو زیوریخ، ہانگ کانگ، پیرس سے زیادہ مہنگا ترین ملک قرار دیا ہے۔ اس گروپ نے ہندوستان اور پاکستان کے پانچ بڑے شہروں کا ذکر کیا جو دنیا کے سب سے مہنگے شہروں میں شمار ہوتے ہیں۔ مہنگے شہروں میں لندن کو چھٹواں مقام اور نیویارک کو ساتواں مقام حاصل ہے۔ سب سے سستا شہر زامبیا کا دارالحکومت روسا کا ہے۔ اس کے بعد بنگلور اور ممبئی کا شمار ہوتا ہے۔
میانمار میں صدر کے عہدہ کیلئے سوچی کے سابق ڈرائیور کی نامزدگی
نیجاڈا ۔ 10 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) میانمار کے انتخابات میں واضح اکثریت حاصل کرنے والی آنگ سان سوچی کی پارٹی نے حیرت انگیز طور پر سوچی کے سابق ڈرائیور کو ملک کے آئندہ صدر کے لئے نامزد کیا ہے۔ دریں اثناء سوچی کی نیشنل لیگ فار ڈیموکریٹس (NLD) کی ایوان زیریں کی ایم پی کھن سان لائنگ نے کہا کہ این ایل ڈی سے یوتن کیا کے نام کی تجویز رکھی گئی ہے جبکہ این ایل ڈی ایوان بالا سے مزید ایک اور میدوار کونامزد کرے گی۔ یاد رہے کہ میانمارمیں فوجی قوانین کے مطابق سوچی کو واضح اکثریت کے باوجود صدر کا عہدہ تفویض ہیں کیا جاسکتا لہٰذا سوچی اب بالواسطہ طور پر صدر کے فرائض انجام دینے میںدلچسپی رکھتی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT