Friday , May 26 2017
Home / ہندوستان / ممبئی اور دیگر 9 بلدیات میں آج ووٹنگ

ممبئی اور دیگر 9 بلدیات میں آج ووٹنگ

شیوسینا اور بی جے پی کا پہلی مرتبہ ایک دوسرے کیخلاف مقابلہ
ممبئی ۔ 20 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) بے پناہ آمدنی کی دولت سے مالامال بریھن ممبئی میونسپل کارپوریشن کے بشمول مہاراشٹرا کی دیگر 9 مختلف بلدیات کے انتخاب کیلئے کل منگل کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ان انتخابات میں بی جے پی کی پہلی ریاستی حکومت کی قیادت کرنے والے چیف منسٹر دیویندر فڈنویس اور شیوسینا کے سربراہ ادھوٹھاکرے کو وقار کی جنگ جیسی صورتحال کا سامنا ہے۔ 10 مجالس بلدیہ کے علاوہ 11 ضلع پریشدوں اور 118 پنچایت سمیتی کے دوسرے مرحلہ کیلئے بھی کل ہی ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ’’منی اسمبلی الیکشن‘‘ سمجھے جانے والے ان انتخابات میں ریاست کی مختلف بلدیات کے 1.95 کروڑ ووٹرس اپنے حق رائے دہی سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ ٹیلی پریشدوں اور پنچایت سمیتوں کے انتخابات میں 1.80 کروڑ افراد اپنا ووٹ دے سکتے ہیں۔ مہاراشٹرا کے اسٹیٹ الیکشن کمشنر جے ایس سہاریہ نے اخباری نمائندوں کے ان انتخابات میں مجموعی طور پر 3.77 کروڑ ووٹرس 17,331 امیدواروں کے مقدر کا فیصلہ کریں گے۔ رائے دہی سے قبل تمام انتظامات مکمل کئے جاچکے ہیں۔ دو دہائیوں کے دوران یہ پہلا موقع ہیکہ دو زغفرانی جماعتیں شیوسینا اور بی جے پی جو دیرینہ حلیف رہی ہیں ان انتخابات میں پہلی مرتبہ الگ الگ مقابلہ کررہی ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT