Friday , August 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / ممبئی اور پونے کے درمیان آج مقابلہ

ممبئی اور پونے کے درمیان آج مقابلہ

ممبئی، 23 اپریل (یو این آئی ) سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کی فارم میں واپسی کے بعد گزشتہ چمپئن سنرائزرس حیدرآباد کو چھ وکٹ سے شکست دے کر پھر سے جیت کے راستے پر واپسی کر چکی رائزنگ پونے سپرجائنٹس پیر کو ممبئی انڈینس کے خلاف اسی کے گھر میں آئی پی ایل 10 میں جیت کی ہیٹ ٹرک لگانے اترے گا۔ممبئی کی ٹیم اس وقت شاندار فارم میں چل رہی ہے اور وہ سات میچوں میں جیت کا ‘چھکا’ لگا کر پہلے نمبر پر قابض ہے ۔ ممبئی نے سنیچر کی رات ہوئے مقابلے میں دہلی کے خلاف 142 رن کا عام اسکور بنانے کے بعد بھی اس کا دفاع کر لیا اور دہلی کو 14 رنز سے شکست دی۔پونے نے اپنے پچھلے مقابلے میں دھونی کے دھماکے سے گزشتہ چمپئن حیدرآباد کو چھ وکٹ سے ہرایا ہے ۔دھونی نے اس میچ میں 34 گیندوں میں پانچ چوکے اور تین چھکوں کی بدولت 61  رنز کی ناقابل شکست میچ فاتح اننگز کھیلی۔اس جیت سے آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ کی قیادت والی پنے کی ٹیم کا حوصلہ ساتویں آسمان پر پہنچ گیا ہے ۔پنے چھ میچوں میں تین جیت اور تین شکست کے ساتھ چوتھے نمبر پر پہنچ گیا ہے ۔پونے کے لئے سب سے اچھی خبر یہ ہے کہ اس وکٹ کیپر اور سابق کپتان دھونی اپنی فارم میں لوٹ چکے ہیں۔اس کے علاوہ اوپنر راہل ترپاٹھی بھی اچھے فارم میں چل رہے ہیں۔ترپاٹھی نے اپنے گزشتہ تین مقابلوں میں 33، 31 اور 59 رن بنائے ہیں۔پنے کے لئے اجنکیا رہانے کی خراب فارم ضرور تشویش کا سبب بن سکتی ہے ۔رہانے نے اب تک گزشتہ پانچ مقابلے میں 19، 10، 0، 30 اور دو رن ہی بنائے ہیں۔پونے کو اگر آئی پی ایل 10 میں اپنی جیت کی ہیٹرک لگانی ہے تو لیگ کے سب سے مہنگے آل راؤنڈر بین اسٹوکس کو اپنے بلے کا منہ کھولنا ہو گا۔

TOPPOPULARRECENT