Wednesday , October 18 2017
Home / ہندوستان / ممبئی ایرپورٹ رن وے پر گڑھا، پروازیں متاثر

ممبئی ایرپورٹ رن وے پر گڑھا، پروازیں متاثر

ممبئی 9 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی ایرپورٹ پر بارش کی وجہ سے رن وے پر گڑھا پڑ گیا اور اس کی وجہ سے اندرون ایک ماہ دوسری مرتبہ پروازوں کی آمد و رفت متاثر رہی۔ ذرائع نے بتایا کہ شدید بارش کی وجہ سے ٹیکسی وے پر گڑھا پڑ گیا جس کی وجہ سے حکام کو اصل رن وے بند کرنا پڑا اور اس کے نتیجہ میں پروازوں کی آمد و رفت متاثر رہی۔ اس سے پہلے 20ستمبر کو اسپائس جیٹ کا طیارہ شدید بارش کے سبب رن وے پر اُچھل کر کیچڑ میں پھنس گیا تھا اور اس کی وجہ سے رن وے کو بند کرنا پڑا تھا۔ کل بھی تقریباً تین گھنٹے تک رن وے بند رہا۔

TOPPOPULARRECENT