Sunday , August 20 2017
Home / دنیا / ممبئی حملے ، مرتکبین کو سزا دلانے امریکہ کی کوشش

ممبئی حملے ، مرتکبین کو سزا دلانے امریکہ کی کوشش

واشنگٹن 12 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ نے آج کہا کہ وہ چاہتا ہے کہ ممبئی میں ہوئے 2008 کے دہشت گردانہ حملوں کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہونچایا جائے اور وہ اس سلسلہ میں ہندوستان کی مدد کیلئے سب کچھ کریگا ۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان جان کربی نے کل پاکستانی نژاد امریکی ملزم ڈیوڈ ہیڈلے کو ممبئی کی ایک عدالت کی جانب سے گواہ معافی یافتہ بنائے جانے سے متعلق سوال پر کہا کہ ہم صرف یہ چاہتے ہیںکہ ممبئی حملوں کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہونچایا جائے ۔ اس سلسلہ میں ہم وہ سب کچھ کرنے تیار ہیں جن سے اس سلسلہ میں ہندوستان کی مدد ہوسکتی ہے ۔ ڈیوڈ ہیڈلے ممبئی حملوں میں ان کے رول کی پاداش میں فی الحال امریکہ میں 35 سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ اس سوال پر کہ آیا ہیڈلے کے گواہ معافی یافتہ بننے سے اس مقدمہ میں کوئی مدد مل سکتی ہے انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں وہ کوئی خاص اطلاع نہیں رکھتے اور نہ ان کیلئے اس پر کوئی تبصرہ کرنا مناسب ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ہم صرف اتنا مفاد رکھتے ہیں کہ ممبئی حملوں کے مرتکبین کو سزائیں دلوائی جائیں۔ اس سلسلہ میں جو کچھ اقدامات ہونگے وہ کئے جائیں گے کیونکہ ہندوستان ایک بہت قریبی دوست اور شراکت دار ہے ۔

TOPPOPULARRECENT